حکومت کی جانب سے پٹر ولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں اضا فے سے ملک بھر میں مہنگا ئی کا طو فا ن آگیا ہے ، راجہ ظریف ستی

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )حکومت کی جانب سے پٹر ولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں اضا فے سے ملک بھر میں مہنگا ئی کا طو فا ن آگیا ہے ،غر یب پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں قیمتو ں میں کمی کی جا ئے، ان خیالا ت کا اظہار پا کستا ن پیپلز پارٹی تحصیل ٹیکسلا کے سابق انفا رمیشن سیکر ٹری راجہ ظریف ستی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انھو ں نے مزید کہا کہ غر یب اعوا م مہنگا ئی کے طو فا ن سے تنگ �آ کر سڑ کو ں پر نکلنے پر مجبو ر جائیں گے ،موجودہ حکمرانوں نے پوری قوم کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے، خود تو حکمران عیاشیوں میں مگن ہیں مگر عام آدمی مہنگائی سے سخت متاثر ہے،حکو مت کو چا ہیے کہ ضروریات زند گی کیاشیا ء کی قیمتو ں میں کمی کی جا ئے تا کہ غریب و مزدور عوام سکھ کا سانس لے سکیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کی نمایندگی کی ہے اور محنت کشوں کی خوشحالی کی بات کی ہے ۔

Share.

Comments are closed.

error: