حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں عوام کی سہولیات کے لئے صحت کے شعبے میں اہم پیش رفت کی ہے، ثاقب شہزاد

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری و سابق امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل عثمان کھٹر ثاقب شہزاد خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں عوام کی سہولیات کے لئے صحت کے شعبے میں اہم پیش رفت کی ہے، تمام بی ایچ یوز کو ایمبولینس اور ادویات کی فراہمی کو یقنی بنایا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں بی ایچ یو عثمان کھٹر میں صحت میلہ میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تمام یونین کونسلز میں صفائی کے لئے حکومت پنجاب نے ایک ایک لاکھ روپے کی رقم فراہم کی ہے جبکہ 25،25لاکھ فی یونین کونسل تعمیروترقی کے لئے مختص کئے گئے ہیں، ہم چوہدری نثار علی خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انھوں نے ہمیشہ اہل حلقہ پر خصوصی نوازشات کی ہیں ،انشااللہ ااںے والے دنوں میں تعمیروترقی کا عمل شروع ہو جائے گا،انھوں نے محکمہ سحت کے ذمہ داران اور انچارج بی ایچ یو عثمان کھٹر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Share.

Comments are closed.

error: