حضور ﷺ کی محبت کے بغیر کسی بھی آدمی کا ایمان کامل نہیں ہو سکتا،علامہ مہدی شیرازی

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )علامہ مہدی شیرازی نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی محبت کے بغیر کسی بھی آدمی کا ایمان کامل نہیں ہو سکتا،میلاد منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، آپﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،حضور ﷺ دنیا میں تشریف لائے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے ،آمد مصطفیﷺ مرحبامرحبا ،اگر انسان کو اپنی دنیا و آخرت سنوارنی ہے تو پھر محبت رسولﷺ اور آل رسولﷺ کے ساتھ محبت اور لگاؤ کو زندگی کا مقصد بنانا ہوگا،نبی اکرم ﷺکا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے علماء کرام و مشائخ عظام کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ان خیالات کا اظہار مقررین نے اتحاد بین المسلمین کے داعی سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و سابق ناظم حاجی سردار سید ریاض حسین شاہ کی اقامت گاہ شاہ ولی ہاؤس ٹیکسلا میں جشن میلاد النبیﷺ اور ولادت باسعادت حضرت امام جعفر صادق ؑ کے سلسلے میں منعقدہ بابرکت اور پر نور محفل سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے قاری یاسر، قاری مجاہد چشتی، سید حیدر علی، اسد علی حیدری،سید حامد شاہ کاظمی، مشتاق چشتی،نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے اس بابرکت اور پرنور محفل میں میجر جمیل،حافظ ادریس، پیر سعید نقشبندی،ملک محمد پرویز، راجہ شیراز احمد،سید سرفراز شاہ، ملک علی محمد،حاجی ریاض حسین اعوان،شیخ ضیا ء الدین،سردار زبیر خان،راجہ ربنواز گجر خانی، ملک بلال،سید گفتار شاہ ایڈووکیٹ،حاجی ناصر محمود اعوان، راجہ رمیض گجر خانی،مسعود شاہ، سید اسد علی ، نجیب عباسی،ملک تاج، ،سید افتخار حسین شاہ، سید ساجد حسین شاہ، سردار عباد حسین شاہ، صفدر شاہ، سید شیراز حسین شیرازی،سید جمیل شاہ، ،سردارعباس شاہ،حاجی جاوید،سابق جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار سید مبشر حسین نقوی،ملک عمر، ملک جعفر،راجہ صفدر،انکل عثمان،توصیف نقوی، سمیت مختلف مسالک و مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول ﷺ نے بھرپور شرکت کی، شاہ ولی ہاؤس جو عرصہ دراز سے امن و آتشی کا مرکز ہے میں نور کی برسات اور فضاثناخوان مصطفیﷺ کے زکر و آل محمدﷺ کے زکر مبارک سے گونج اٹھی،علمائے کرام نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور میلاد شریف کی فضیلت اور انعقاد پر مفصل بیان فرمایا،سردار سید عمران علی شاہ، سردار سید محمد علی شاہ اور سردار ہاشم شاہ کی جانب سے شرکاء کے لئے پرتکلف دعوت کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

Share.

Comments are closed.

error: