جسٹس ریٹائرڈ محترمہ یاسمین عباسی وفاقی محتسب پروٹیکشن سیل اسلام آباد کا لیڈی کلرک کے حق میں فیصلہ

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )جی پی او واہ کینٹ کی لیڈی کلرک کی جانب سے انچارج پوسٹ آفس واہ کینٹ اورنائب قاصد کے خلاف وفاقی محتسب ویمن پروٹیکشن سیل میں دوران ڈیوٹی ہراساں کرنے کا کیس ، جسٹس ریٹائرڈ محترمہ یاسمین عباسی وفاقی محتسب پروٹیکشن سیل اسلام آباد کا لیڈی کلرک کے حق میں فیصلہ،سینئیر پوسٹ ماسٹر اظہر اقبال، اور نائب قاصد زین کا ایک سلا کے لئے سالانہ انکریمنٹ بند کرنے کی سزا،تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پوسٹ آفس میں تعینات لیڈی کلرک نے وفاقی محتسب پروٹیکشن سیل اسلام آباد میں بنائے گئے ہراسمنٹ سیل میں بتاریخ 08-05-2017 کودرخواست دائر کی تھی کہ واہ کینٹ کے سینئیر پوسٹ ماسٹر اظہر اقبال اور نائب قاصد زین العابدین اسے حیلے بہانوں سے تنگ کرتے ہیں اور آئے روز نت نئے مظالم ڈھاتے ہیں جس سے وہ زہنی طور پر تکلیف میں مبتلا رہتی ہے ،لیڈی کلرک نے موقف اختیار کیا کہ سینئیر پوسٹ ماسٹر نے اسکے خلاف ایک لیٹ چوری کرنے کا کیس بنایا جبکہ انکوائریاں کروا کراسے گنا گار بھی ثابت کردیا،لیڈی کلرک کی درخواست پر مذکورہ عدالت میں مسلسل سماعت ہوتی رہی عدالت نے تما م گواہان کو عدات میں طلب کیاگواہان لیٹرچوری کیس کو ثابت نہ کرسکے،پانچ ماہ کی سماعت کے بعدفاضل عدالت نے کیس نمبری1(346) 217-FOS(REG)کا فیصلہ سناتے ہوئیسینئیر پوسٹ ماسٹر اور نائب قاصد کو قصور وار قرار دیتے ہوئے دونوں افراد کی سالانہ انکریمنٹ ایک سال کے لئے بند کرنے کی سزاسنا دی،جبکہ فاضل عدالت نے دونوں افراد کی سخت سرزنش بھی کی،عدالت کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ اسلام آباد کو اس ضمن میں پندر ہ روز کے اندرفیصلہ پر عمل درآمدکا حکم دیا،

Share.

Comments are closed.

error: