تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغاسید حامد علی شاہ موسوی سرکار کی القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی خبروں پرتشویش

0

اسلام آباد (نمائندہ پوٹھوار لنک )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغاسید حامد علی شاہ موسوی سرکار کی القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی خبروں پرتشویشامریکی عزائم کی شدیدمذمتآغا سید حامد علی شاہ موسوی نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی خبروں پر گہری تشویش او ر امریکی عزائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ کی طرف سے یہ اعلان آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا جس سے پوری دنیا جنگ کی لپیٹ میں آسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عالم اسلام مکہ اور مدینہ کے بعد بیت المقدس کو مقدس ترین خطہ سمجھتاہے اور دنیا بھر کے مسلمان مسجداقصیٰ سے عقیدت و محبت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کی طرف سے ایسے کسی بھی اقدام کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے
آغا سید حامد علی شاہ مو سوی نے ترک صدر طیب اردگان اور محمود عباس کی طرف سے امریکی اعلان کو مسترد کرنے کو سراہتے ہوئے کہاکہ مسلم دنیا کا کوئی حکمران بھی اس ناپاک منصوبے میں امریکہ کی حمایت نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اور انصاف پسند مغربی و یورپی ممالک کو بھی اس کی مذمت کرنی چاہیے تاکہ امریکہ کو واضح پیغام جاسکے کہ ٹرمپ کی طرف سے ایسی کسی کوشش کا ساتھ نہیں دے گا۔

Share.

Comments are closed.

error: