بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں ہیلتھ کنونشن کے سلسلہ میں فیملی پلاننگ اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

0

کلر سیداں(راجہ سعید)بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ جہاں زچہ و بچہ سنٹر کی سہولت میں حاصل ہے میں ہیلتھ کنونشن کے سلسلہ میں فیملی پلاننگ اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین نے کیمپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر لیڈی ڈاکٹر فیملی پلاننگ ڈاکٹر فوزیہ شریف نے خواتین کو فیملی پلاننگ کے سلسلہ میں مشورے دہئے اور مفت ادویات فراہم کیں۔حاملہ خواتین کا طبی معائنہ اور الٹرا ساؤنڈ بھی کیا گیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔بی ایچ یو چوآ خالصہ کے انچارج ڈاکٹر اشفاق احمد، لیڈی ہیلتھ وزٹر زینت پروین سمیت دیگر عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔میڈیکل کیمپ میں علاج معالجہ کے سلسلہ میں مریضوں کی خاصی تعداد موجود تھی۔

Share.

Comments are closed.

error: