پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی کام کے ہونے والے سپلیمنٹری امتحانات کے لیئے واہ کینٹ کے طلباء و طالبات کے لیئے امتحانی سنٹر راولپنڈی میں بنا دیا گیا ہے

0

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی کام کے ہونے والے سپلیمنٹری امتحانات کے لیئے واہ کینٹ کے طلباء و طالبات کے لیئے امتحانی سنٹر راولپنڈی میں بنا دیا گیا ہے جسکی وجہ سے امتحان دینے والے امیدواران سخت ازیت اور پریشانی کا شکار ہیں واہ کینٹ کے طلباء و طالبات کے لیئے امتحانی مراکز واہ کینٹ میں بنائے جائیں تاکہ طلباء و طالبات میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے کیو نکہ امتحانی مراکز راولپنڈی میں ہونے کی وجہ سے خصوصی طور پر طالبات کے لیئے مشکلات ہیں کیونکہ امتحان کا وقت دوپہر2بجے سے شام5بجے تک ہے امتحان ہونے کے بعد شام ہو جاتی ہے جسکی وجہ سے طالبات کو گھروں میں واپسی پر مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ طلباء تو کسی نہ کسی طرح آ ہی جائیں گے ان خیالات کا اظہار طالب علم محسن محمود خان نے میڈیا کے زریعے پنجاب یونیورسٹی کے متعلقہ احکام سے نوٹس لینے اور امتحانی سنٹر واہ کینٹ میں بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کیا ۔

Share.

Comments are closed.

error: