پنجاب میں اساتذہ کے تبادلہ پر پابندی ہونے کے باجود محکمہ تعلیم راولپنڈی نے نئی تعینات ہونے والے خاتون اساتذہ کاتبادلہ کردیا

0

راولپنڈی(آصف شاہ)پنجاب میں اساتذہ کے تبادلہ پر پابندی ہونے کے باجود محکمہ تعلیم راولپنڈی نے نئی تعینات ہونے والے خاتون اساتذہ کاتبادلہ کردیا مرکز بسالی کے گورنمنٹ گرلز ماڈل پرائمری سکول موہڑہ بھٹاں تحصیل راولپنڈی میں رواں سال 29جولائی کو ای ایس ای ٹیچر ثناء صابر کیتعیناتی ہوئی ضابط کے تحت نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کی تین سال تک تعیناتی کے مقام پر ڈیوٹی دینا لازمی ہوتا ہے اس کے تبادلہ کی اجازت نہیں ہے دوسری جانب پنجاب بھر میں پہلے سے ہی اساتذہ کے تبادلہ پر پابندی بھی عائد ہے لیکن اس کے باوجود دو ماہ قبل تعینات ہونیوالی خاتون ٹیچر کو ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن راولپنڈی قاضی ظہور نے حکومتی پالیسی و احکامات کو پس پشت رکھتے ہوئے لیٹر نمبر 5619/a-11کے تحت اس کا تبادلہ پرائمری سکول موہڑہ بھٹاں سے گرلز ہائی سکول جھنڈا چیچی راولپنڈی میں کردیا ہے اور اس کے متبادل موہڑہ بھٹاں میں کوئی نئی ٹیچر کی تعیناتی بھی عمل میں نہیں لائی گئی ہے اس حوالے سے ای ڈی او راو لپنڈی سے موقف لینے کے لیے متعدد بار ان کے موبائل نمبر پر رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا اہلیان موہڑہ بھٹاں چوہدری محمد رشید‘سردار محمد بشارت‘ وائس چیئرمین یوسی مغل چوہدری راشد عمران‘سابق کونسلر عبدالخطیب چوہدری‘ کونسلر سردار مسعود ‘ سردار سیلم ‘ چوہدری محمد ایوب اور دیگر نے صوبائی وزیر تعلیم ‘ چیئرمین پیف قمرالاسلام راجہ‘اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ٹیچر کے غیر قانونی تبادلہ کا نوٹس لینے اور سکول میں متبادل ٹیچر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے پابندی کے باوجود موہڑہ بھٹاں سے ٹیچر کا تبادلہ دیا گیا

Share.

Comments are closed.

error: