مسلم لیگ(ن) کی کشتی آخری ہچکولے کھا رہی ہے،شیخ زیب اقبال

0

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ واہ کینٹ وارڈ نمبر۔ 2 کے صدر شیخ زیب اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی کشتی آخری ہچکولے کھا رہی ہے،نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی تجربہ کار ٹیم کی وجہ سے پورا ملک اندھیروں میں ڈوب گیا ہے، کشکول توڑنے کے بلند و بانگ نعرے لگانے والوں نے پاکستان کی پوری تاریخ میں اتنے قرضے نہیں لیئے گئے جتنے کے مسلم لیگ(ن) کے اس دور حکومت میں لیئے گئے، انھوں نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے، پورے ملک کی طرح تحریک انصاف کے امیدوار ایک بار پھر حلقہاین اے-53 سے حاجی غلام سرور خان،حلقہ(پی پی-08) سے ملک تیمور مسعود اکبر اور حلقہ (پی پی-07) سے عمار صدیق خان ہی بھاری اکثریت سے ووٹ لیکر سیاسی مخالفین کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکے گے،حلقہ(این اے-53) پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف کا ناقابل شکست قلعہ تھا اور آج بھی ہے، ملک میں بے روزگاری، مہنگائی ، سوئی گیس و بجلی کے بلوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پٹرول کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں، بجلی و سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے کارخانے بند ہو رہے ہیں اور غریب مزدور فاقہ کشیوں پر مجبور ہے، مسلم لیگ(ن) کی نااہل قیادت نے عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف کھلم کھلا جنگ بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے اور پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے درپے ہیں،مگر انشاء اللہ پوری قوم پاکستان کی عدلیہ اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

Share.

Comments are closed.

error: