فری ڈئیلاسز سینٹر ڈڈیال کمیٹی کے چئیرمین چوہدری منظور حسین اورغلام فریدنے گرلز ایجوکیشنل کمیٹی کے دفتر بک بنک کا دورہ کیا

0

ڈڈیال۔ (ہارون محمود سے )فری ڈئیلاسز سینٹر ڈڈیال کمیٹی کے چئیرمین چوہدری منظور حسین اورحال ہی میں یو۔کے میں قائم ڈئیلاسز کمیٹی کے متخرک سماجی رہنما غلام فریدنے گرلز ایجوکیشنل کمیٹی کے دفتر بک بنک کا دورہ کیا اور ضرورت مند طالب علم بچیوں میں سردیوں کے شوز تقسیم کیے۔اس موقع پر چوہدری منظور حسین نے کہا کہ جی ۔ای ۔ڈی ۔سی کی پوری ٹیم کی کارکردگی قابل ستائیش اورقابل لائق ہے۔انہوں نے کہا کہ شہنیلا نذیر جیسی بیٹیاں ہمارے ڈڈیال کے معاشرے کے لیے اپنی مثال آپ ہیں اور انہوں نے علم کی شمعیں جلانے کیلئیے جو مشن تھامہ ہے اس میں ہم سب کو ان کابھرپور ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جن بچیوں کو وہ جھونپڑیوں سے نکال کر تعلیم حاصل کرنے کیلئے سکول کا را ستہ دیکھا رہیں ہیں وہ یقین آنے والی نسلوں کو باشعور اور پڑھا لکھا بنانے میں بنیادی کردار ادا کر ہی ہیں اور اگر اگر ڈڈیال سے مسقبل کی نسلیں تعلیم یافتہ ہوں گی تو اس سے معاشرے میں مثبت رویے جنم لیں گے جس سے معاشرہ ترقی کرے گا ۔اس موقع پریو۔کے فری ڈئیلاسز سینٹر کمیٹی کے سماجی رہنما غلام فرید نے کہا کہ جی۔ای ۔سی ۔ڈی کی ڈڈیال میں جاری تعلیمی کاوشوں کو سراہا اور ضرورت مند بچیوں کی تعلیم کو جاری ساری رکھنے پر مالی معاونت کا بھی یقین دلوایا۔اس موقع پر شہنیلا نذیر نے مہمانوں کو بتایا کہ وہ ہر سال چند مخیر اخباب کے تعاون سے تقریباہر سال دو سو سے زائد بچیوں کومفت کتابیں ،سکول بیگ،سکول یونیفارم اورسکول شوز فراہم کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ چند ضرورت مند بچیوں کے تعلیمی اخراجات سکول فیس بھی ادا کر رہی ہیں۔شہنیلا نذیر نے کہا کہ یہ سب ہم صرف صرف اللہ کی رضا کیلئے رضاکارانہ طور کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتہاہی مشکلات کے باوجود بھی ہم ہمت نہیں ہاریں گی اور کل کی ایک عورت کوایک ماں کو جن کی تعلیم پہنچ سے دور ہے تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے آنے والی نسلوں معاشرے کا کارآمد انسان بنائیں گی ۔

Share.

Comments are closed.

error: