علم وادب اور انسانیت کے لئے عتیق عالم خان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔غلام سرور خان

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )علم وادب اور انسانیت کے لئے عتیق عالم خان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ عبدالستار ایدھی، پاکستان کی شناخت تھے انہوں نے مشکلات کے باوجود دُکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا۔ ہمیں فخر ہے کہ عتیق عالم خان ، ایدھی کے نائب کی حیثیت سے ان کے مشن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر وممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان نے ارقم آئیڈیل سکول واہ کینٹ میں ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آبادزون کے کوارڈی نیٹر، دانشور و شاعر عتیق عالم خان کے اعزاز میں منعقدہ”تقریبِ اعتراف خدمت”میں اپنے صدارتی کلمات میں کیا تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز ماہر تعلیم اور بیس گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر رائے عاشق انجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ عتیق عالم خان نے قوم اور انسانیت کے لئے زندگی وقف کر رکھی ہے۔ ایسے لوگوں کی موجودگی میں معاشرہ خوبصورت نظر آتا ہے۔ انہوں نے تقریب کے میزبان جاوید اکبر کو تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے صوبہ کے۔پی۔کے کے رابطہ آفسیرر ڈاکٹر محمود الحسن، پاکستان یوتھ لیگ کے چیف آگنائزر عابد حسین ، واہ کلچر فورم کے چیئرمین شعیب ہمیش ، گندھارا یوتھ فورم کے صدر سید محمود علی نقی اور ماہر تعلیم ملک اشتیاق نے عتیق عالم خان کی خدمات پر روشنی ڈالی جبکہ ننھی طالبہ عرشیہ شوکت ترین نے منظوم نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر صوبہ کے۔پی۔کے سرکل انچارج شیر گل نے سابق وفاقی وزیر وممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان ، رائے عاشق انجم ، تقریب کے میزبان جاوید اکبر کو محترمہ تہمینہ درانی کی عبدالستار ایدھی کی زندگی اور شخصیت پر لکھی گئی کتاب “کُھلی کتاب”پیش کی۔

Share.

Comments are closed.

error: