جموں و کشمیر تنظیم اساتذہ کے اراکین کا مرکزی سالانہ دو روزہ اجتماع ارکان 9,10 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا

0

ڈڈیال ۔(ہارون محمود سے )جموں و کشمیر تنظیم اساتذہ کے اراکین کا مرکزی سالانہ دو روزہ اجتماع ارکان 9,10 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا تنظیم اساتذہ کے مرکزی ترجمان حافظ جمیل ہاشم کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلز کیمطابق اس اجتماع ارکان میں آزاد کشمیر بھر کہ اراکین تنظیم بھر پور شرکت کریں گئے اجتماع میں دعوتی و تنظیمی امور کے علاوہ موجودہ تعلیمی مسائل اور علمی موضوعات پر خاصی بحث ہو گی اراکین تنظیم مثالی معلم کے موضوع پر مذکراہ بھی کریں گئے جس میں تمام اراکین تنظیم بھر پور حصہ لیں گئے اس اجتماع میں تنظیم اساتذہ آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت کے علاوہ نامور بین الاقوامی اسکالر ز تعلیمی موضوعات پر خصوصی خطاب کریں گئے آزاد کشمیر بھر سے ارکان تنظیم کے قافلے 9 دسمبر بروز ہفتہ کو ضلعی صدور کی قیادت میں اسلامی اصولوں کے تحت اجتماعی سفر کی صورت میں اجتماع گاہ میں پہنچیں گئے موجودہ دور میں تنظیم اساتذہ کا یہ اجتماع آزاد خطہ کے اساتذہ کو نیا جذبہ و ولولہ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گا ۔

Share.

Comments are closed.

error: