تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے بی ایچ یو میں ہفتہ ہیلتھ کنونشن کی تقریب منعقد ہوئی

0

کہوٹہ (راجہ پرویزاقبال)تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے بی ایچ یو میں ہفتہ ہیلتھ کنونشن کی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب بی ایچ یو مٹور کے لان میں منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹرز کے علاوہ پیرامیڈیکل سٹاف،لیڈی ہیلتھ ورکرز، چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد ،کونسلر غلام عباس سمیت سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر سینئر سپروائیز راجہ ضمیر اللہ نے شرکاء کو بریفنگ دی اور ہیلتھ کنونشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ۔انہوں نے پنجاب حکومت کے اس اقد ام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف نے جہاں بے شمار اقدام کئے وہاں ہی بی ایچ یو سے لے کر ٹی ایچ کیو تک پرچی فیس کا خاتمہ ہے ۔میاں شہباز شریف نے جس طرح صحت کے شعبہ میں خد مات کی ہیں انکو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ پورے پنجاب میں ہیلتھ کنونشن کا انعقاد ہورہا ہے تاکہ عوام کو صحت کے شعبہ میں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکے ۔تقریب سے ڈاکٹر جمشید نے بھی خطاب کیا ۔

 

Share.

Comments are closed.

error: