بلاول بھٹو فورس کا ہر نوجوان اپنے قائد بلاول بھٹو پر جا ن نچھاور کرنے کو تیار ہے، فیض اکبر جنجوعہ

0

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی ،بیوروچیفِ پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )بلاول بھٹو فورس کے مرکزی صدر فیض اکبر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو فورس کا ہر نوجوان اپنے قائد بلاول بھٹو پر جا ن نچھاور کرنے کو تیار ہے، اگر بلاول بھٹو کی حفاظت مین ہمارے جانیں بھی چلی جائیں تو کم ہوگا، آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے اور اس ملک کا اگلا وزیر اعظم بلاول بھٹو ہو گا، 27دسبر شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی برسی کو موقع پر بلاول بھٹو فورس اپنا شو آف پاؤر کریگی، بلاول بھٹو فورس کے نوجوان آنے والی انتخابات میں ملک بھر کے اندر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم میں صف اؤل کا کردار ادا کرینگے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلاول بھٹو سند ھ کے صوبائی صدر جیالو حاکم علی چاچڑ کے ہمراہ ٹیکسلا میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف اسلام، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ایاز حسین مگسی،قطر بلاول بھٹو فورس کے صدر میر قربان علی بروہی، سند کے جنرل سیکرٹری اقبال حسن منجو،انفارمیشن سیکرٹریعطا حسین مگسی،سندھ میڈیا سیل کے انچارج غلام قادر لغاری، لاڑکانہ ڈویژن کے صدر صدام حسین چاچڑ، جنرل سیکرٹڑی جواد عمرانی انفارمیشن سیکرٹری خان جاگرانی، ضلع گھوٹکی کے صدر میر مرتضیٰ چاچڑ،جنرل سیکرٹری آغا نشان علی پٹھان، ضلع سکھر کے صدر علی جسانی، تعلقہ کوٹ ڈی جی کے صدر حافظ منیر راجپوت، ضلع راولپنڈی کے صدر ملک بشیر احمد بھی موجود تھے، سندھ بلاول بھٹو کے صوبائی صدر جیالو حاکم علی چاچڑ نے کہا کہ اب باہمی مشاورت سے بلاول بھٹو فورس مرکزی کا چئیرمین کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے اور فیض اکبر جنجوعہ ہمارے مرکزی صدر ہیں ،انھوں نے کہا کہ انشااللہ ایک مرتبہ پھر پیپلز پارتی 1970والی پوزیشن پر ہوگی میں ملک بھر کے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انھوں اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی جلسے کا انعقاد کرکے حکومتی ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دیا ہے اب ملک بھر میں ہر طرف ایک ہی آواز گونجے گی جئے بھٹو،فیض اکبر جنجوعہ نے کہا کہ جلد ملک بھر میں بلاول بھٹو فورس کی تنظیم مکمل ہو جائے گی اس سلسلے میں ہم نے طوفانی رابطے شروع کر دئیے ہیں،میں سندھ سے آنے والے دوستوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

Share.

Comments are closed.

error: