23واں ملک ندیم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا

0

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی ، بیوروچیف پوٹھوار لنک ڈاٹ کام ) 23واں ملک ندیم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا ،ر کیتھلان گدوال ٹیم نے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا،گدوال فائنل میچ کی فاتح ٹیم قرار پائی ، ٹیکسلا میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈھبیاں کے مقام پر فٹ بال ٹور نامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے 23 میچز منعقد ہوئے ،فائنل میچ را نا شاہکار اور کیتھلان ٹیم کے مابین کھیلا گیا ، میچ کا وقت ختم ہونے پر دونوں ٹیم ایک ایک گول سے برابر رہیں ،میچ کا فیصلہ پلنٹی ککس پر ہو ا، 7 سات پلنٹی ککس پر بھی دونوں ٹیمیں برابر رہیں ،بعد میں ٹاس پر فیصلہ کیا گیا اور کیتھلان گدوال نے میدان مار لیا ،واضح رہے کہ سیمی فائنل میں بھی را نا شاہکار کی ٹیم ٹاس پر پہنچی تھی،23واں ملک ندیم فٹ بال ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی صوبائی امیدوار پی ٹی آئی عمار صدیق خان تھے ، مین آف دی میچ آفریدی اور مین آف دی ٹورنا منٹ زوہیب قرار پائے جبکہ ٹورنمنٹ کے آرگنائزر ملک زاہد شفیع تھے۔مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کے بہترین انتظامات پر منتظمین کی تعریف کی

Share.

Comments are closed.

error: