کلر سیداں کے صحافی اصغر عباس کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹہ مقدمہ درج کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں

0

کلر سیداں(راجہ سعید )کلر سیداں کے صحافی اصغر عباس کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹہ مقدمہ درج کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،اگر شفاف تحقیقات نہ ہوئی تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔صحافتی تنظیموں کا ہنگامی اجلاس سردار مارکیٹ کے مقام پر منعقد ہوا جس میں کلر سیداں،کہوٹہ،روات،چیک بیلی خان،مندرہ،گوجرخان،بیول، اسلام پورہ جبر،چوآ خالصہ،اڈیالہ ،سوہاوہ،سہالہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ دنوں صحافی اصغر عباس کے ساتھ ہونے والے واقعہ کی بھر پور مذمت کی گئی، معاملے کو حکام بالا کے سامنے لانے اور شفاف انکوائری نہ ہونے کی صورت میں بھر پور احتجاج کرنے کا عندیہ دیا گیا ۔اجلاس میں عبدالخطیب چوہدری، راجہ ساجد جنجوعہ ،چوہدری عقیل،آصف شاہ، راجہ ارشد،شہزاد رضا،سلیم شہزاد،ثاقب شانی،عبدالعزیز پاشا،اسد حیدری،عمران مشتاق،اصغر عباس اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں صحافی اصغر عباس کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں درج ہونے والے من گھڑت مقدمے کی پر زور مذمت کی گئی، یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلر سیداں کے ایم ایس کی جانب سے حقائق آگاہ کرنے کی بجائے بدتمیزی اور گالم گلوچ کرنے کیساتھ ہی ہسپتال کے ملازم محمد نفیس کو مدعی بنا کر کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کروا دیا تھا۔

Share.

Comments are closed.

error: