چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

0

کلر سیدان(راجہ سعید) چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔غلام حسین سکنہ گولین نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میر ا تعلق ایک غریب اور شریف گھرانے سے ہے۔میں نے کثیر تعداد میں مال مویشی پال رکھے ہیں ۔کچھ عرصہ قبل مسمی افضل انور سکنہ چک مرزا میرے ڈیرے پر آیا اور مویشی خریدنے کیلئے مالیتی چار لاکھ 75 ہزار روپے میں سودا طے کیا اور روبرو گواہان ایک لاکھ 95 ہزار روپے کی رقم نقد موقع پر ادا کی اور بقایا سالم رقم دو لاکھ اسی ہزار روپے عید الضحی کے فورا بعد کرنے کا وعدہ کیا۔مقررہ مدت گزرنے کے بعد اس سے رابطہ کیا مگر وہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا ۔بعد ازاں میں اس کے گھرچلا گیا جہاں اس نے گواہان کی موجودگی میں ایک عدد چیک مالیتی دو لاکھ اسی روپے میرے حوالے کیا جو بنک میں مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گیا۔اب رقم واپس کرنے کی بجائے قتل کرنے کی دھمکیا ں دے رہا ہے ۔

Share.

Comments are closed.

error: