چوہدری شفقت محمود کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں کسی دوسری پارٹی کے امیدوار کے طور پر حصہ لینے کے اعلان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

0

کلر سیداں(راجہ سعید)یونین کونسل نلہ مسلماناں کے لیگی رہنما و سابق امیدوار برائے چےئرمین تنویر ناز بھٹی نے چےئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں کسی دوسری پارٹی کے امیدوار کے طور پر حصہ لینے کے اعلان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نلہ مسلماناں کے چےئرمین جنہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا تھا اور اب مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے فنڈز کی بھیگ مانگ رہے ہیں کی جانب سے کسی دوسری سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔تنویر ناز بھٹی نے دعوی کیا کہ نلہ مسلماناں نون لیگ کا گڑھ ہے اور انشاء اللہ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار ہی کامیابی حاصل کرے گااور ہمارے مخالف امیدوار کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے

Share.

Comments are closed.

error: