وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کلر سیداں کی تین یونین کونسلوں میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے تین ارب سے زائد کی رقم مختص کر دی ہے

0

کلر سیداں(راجہ سعید)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کلر سیداں کی تین یونین کونسلوں میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے تین ارب سے زائد کی رقم مختص کر دی ہے جس کیلئے عنقریب سروئے شروع کر دیا جائے گا۔مسلم لیگ (ن) یوسی نلہ مسلماناں کے رہنما و سابق امیدوار برائے چےئرمین تنویر ناز بھٹی نے گزشتہ روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی سے ملاقات کی جہاں انہیں بتایا گیا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یونین کونسل نلہ مسلماناں سمیت یوسی دوبیرن کلاں اور منیاندہ میں سوئی گیس کی فراہم کیلئے تین ارب سے زائد کے فنڈز مختص کر دہے ہیں۔سوئی گیس کی فراہمی کیلئے جلد ہی سروئے شروع کیا جا رہا ہے جس کے بعد پائپوں کی بچھائی کا بھی آغاز ہو جائے گا۔انہوں نے فنڈز مختص کرنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Share.

Comments are closed.

error: