ملازمت کی آس لئے واہ کینٹ کا نوجوان دوران انٹرویو چل بسا

0

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی ، بیوروچیف پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )ملازمت کے حصول کے لئے انٹرویو دینے والا نوجوان دوران انٹر ویو دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا ، بے روز گار نوجوان کا نوکری کا خواب ادھورا رہ گیا ،معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شر کت ، تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے علاقہ نواب آباد سلیم نگر کا رہائشی محمد زبیر ولد محمد نعیم گزشتہ روز حصول روز گار کے لئے ایک سر کاری ادارے میں ملازمت کے لئے انٹرویو دینے گیا اور دوران انٹرویو بے ہو ش ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچا یا گیا ، جہاں وہ کچھ گھنٹے بعد جہان فانی سے چل بسا ، نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے پی کے کے صوبائی ممبر اور ضلع ایبٹ آباد کے ڈیڈک کے چےئر مین سر دار ادریس کے علاوہ کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ مے شر کت کی۔

Share.

Comments are closed.

error: