لیڈی ہیلتھ وزٹرزاہدہ گل کو انتظامی گراؤنڈ پر اس کا تبادلہ بنیادی مرکز صحت پنڈ نوشیری (ٹیکسلا)کر دیا ہے

0

کلر سیداں(راجہ سعید)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں تعینات لیڈی ہیلتھ وزٹرزاہدہ گل کو انتظامی گراؤنڈ پر اس کا تبادلہ بنیادی مرکز صحت پنڈ نوشیری (ٹیکسلا)کر دیا ہے مگر ایل ایچ وی نے سیاسی اثر رسوخ کو استعمال میں لاتے ہوئے نئی جگہ پر رپورٹ کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ادھر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو مذکورہ ایل ایچ وی کی ریلیونگ رپورٹ بھی ارسال کر دی گئی ہے مگر اس کے باوجود ایل ایچ وی زاہدہ گل بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ سے جانے کو تیار نہیں۔ادھر انچارج میڈیکل آفیسر نے بھی ایل ایچ وی کو بی ایچ یو چوآ خالصہ کو چھوڑنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا مگر اس کے باوجود ایل ایچ وی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے جس کی وجہ سے ایم او اور ایل ایچ وی کے درمیان محاذ آرائی شروع ہو گئی ہے۔

Share.

Comments are closed.

error: