کہوٹہ ( راجہ ساجدجنجوعہ )بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے سال اول کے سالانہ امتحانات 2017 کے نتائج کا اعلان کردیا ،ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ کے طلباء و طالبات نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکهتے هوئے تحصیل بهر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی. کالج کے طالب علم نقیب اختر نے 505 نمبروں میں سے 440 ،کنول امتیاز نے 439 ، اریبہ ریاض 432 ، حسیب رفاقت 429 ، انیقہ فیاض 425 ، نعمان اخلاق 422 ، حسنین مشتاق 420 ، فرحان افضل 413 ، صفیہ بی بی 408 ، فائزہ کنول 403 اور تانیہ خالد نے 401 نمبر حاصل کئے. پرنسپل ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ مسز ارم وسیم سکندر نے کامیاب هونے والے طلباء و طالبات کو مبارک باد دیتے هوئے اس امید کا اظهار کیا کہ یہ بچے مستقبل میں بهی محنت کا سلسلہ اسی طرح جاری رکهیں گے ، انہوں نے کہا کہ کالج کے شاندار نتائج اساتذہ کی دن رات کی محنت شاقہ کا نتیجہ هیں ، میں تمام سٹاف کو بهی مبارک باد پیش کرتی هوں اور یہ امید کرتی هوں کہ وہ اسی جانفشانی کے ساته اپنے فرائض منصبی ادا کرتے رهیں گے.

Share.

Comments are closed.

error: