گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بیول کا بدترین رزلٹ

0

بیول: (نمائندہ نبیل خالد ) گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بیول کا بدترین رزلٹ۔ فرسٹ ائیر طلباء کی کل تعداد 114جن میں سے پاس13 ہوئے اور فیل 101 ہوئےکالج کے پروفیسروں کی تعداد 8جن کا تعلق گوجر خان قاضیوں کلر سیداں کہوٹہ اور راولپنڈی سے ٹیچر حضرات کی کالج میں ڈیوٹی صبح 8 سے دن 1.30 تک ھے جب کے بادشاہ ٹیچر 10 سے 11 بجے صبح آتے ہیں دن 12 سے 1 بجے تک واپس چلے جاتے ہیں جس کا جواب رزلٹ بتا رہا ھے جو ٹیچر حضرات بیول کالج میں تعلیم دے رہیے ہیں اگر اُن کو بھی ایسے ٹیچر ملتے جیسے ان بچوں کو ملے تو آج وہ اتنی تنخواہ نہ لے رہیے ھوتے بلکہ کوئی چھوٹا سا کاروبار کر رہے ھوتے ٹیچر حضرات جیسے اپنے بچوں پر توجہ دیتے ہیں اگر ان سب بچوں پر ایسے توجہ دیں تو یہ رزلٹ نہ آتاآخر جواب دینا ھے کچھ تو رحم کرے ان بچوں کے مستقبل پر میری اعلی افسران سے التجاء ھے کے بیول کالج کے رزلٹ کا نوٹس لے اور غیر حاضر اور نکمے ٹیچر کو چلتا کریں یہ ایک انسان کا نہیں پاکستان کے بچوں کے مستقبل کا سوال ھے۔

Share.

Comments are closed.

error: