گورسیاں اور موہڑہ خیرو کے نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ورثاء نے شہہ زور ٹرک ڈرائیور کو معاف کر دیا

0

جاتلی (راجہ محمد علی) جاتلی یونین کونسل راماں کے گاؤں گورسیاں اور موہڑہ خیرو کے نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ان کی میتیں آبائی گاؤں پہنچے پر ہر طرف کہرام مچ گیا آہوں اور سسیکوں میں منوں مٹی تلے دفن کر دیا گیالواحقین نے جنازے سے قبل ڈرائیور کو معاف کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ظفر سکنہ گورسیاں عمر تقریبا32 سال ،یاسر سکنہ موہڑہ خیرو عمر تقریبا30سال اور ان کے ساتھ معجزانہ طور پر بچ جانے والا تیسرا نوجوان ذوالفقار سکنہ داتا بٹ یہ تینوں اسلام آباد میں سیلز مین کا کام کرتے تھے گزشتہ شام یہ تینوں ایک ہی موٹر سائیکل پر کام سے فارغ ہو کر براستہ چک بیلی روڈ سے گھر واپس آ رہے تھے جب یہ ڈھوک بدھال کے مقام پر پہنچے تو سامنے سے آنے والی شہہ زور نے ٹکر مار دی اور یہ تینوں موٹر سائیکل سے گر گے جسے کے نتیجے میں ظفر اور یاسر کو شدید چوٹیں آئیں ظفر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ یاسرکو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کر دی گی جنازے میں علاقے بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

Share.

Comments are closed.

error: