ڈرائیوروں نے قانون کو مذاق سمجھ لیا ‘ حکام تماشائی

0

کہوٹہ (ساجدجنجوعہ)ٹیکسلا ،راولپنڈی اور گردونواح سے مختلف علاقوں میں ریت ، پتھر ، سیمنٹ ،کرش و دیگر سامان لے کر جانے والے ڈمپر ڈرائیوروں نے قانون کو مذاق سمجھ لیا ،انتہائی تیز رفتار اورغیر زمہ دارانہ ڈرائیونگ ، اوور لوڈنگ کی وجہ سے نہ صرف آئے روز حادثات پیش آ رهے ہیں بلکہ سڑکوں کو بھی نقصان پہنچ رها هے ،کرش ،ریت ، بجری ،خاکہ اور دیگر سامان کے اوپر ترپال ڈالنے کے قانون کو بھی بری طرح پامال کیا جا رها هے ،ترپال نہ ڈالنے کی وجہ سے ریت اور خاکہ اڑ اڑ کر موٹر سائیکل سواروں کی آنکهوں میں پڑتا هے ، معلوم هوا هے کہ ٹریفک پولیس کہوٹہ قانون شکنی روکنے کے بجائے محض تما شائی کا کردار ادا کررهی هے ، کروٹ هائیڈرو پاور پراجیکٹ اور گردونواح کے دیہات میں ریت ،بجری ، سیمنٹ وغیرہ لے کر جانے والے ڈمپرز شہریوں کے لئے خوف کی علامت بن چکے هیں ،ڈمپرز ڈرائیوروں نے اوور لوڈنگ کو معمول بنا رکها هے ، ڈمپر ڈرائیوروں کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے باعث کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مختلف حادثات میں درجنوں نوجوان اپنی زندگی کی بازی هار چکے هیں ، انتہائی معتبرذرائع نے انکشاف کیا هے کہ کہوٹہ اور گردونواح میں چلنے والے ڈمپروں میں اکثریت ایسے ڈمپروں کی هے جن کے پاس کاغذات نام کی کوئی چیز موجود نہیں هے ، عوامی حلقوں نے سی ٹی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا هے کہ ان ڈمپر ڈرائیوروں کو قانون کے شکنجے میں جکڑا جائے.

Share.

Comments are closed.

error: