سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے

0

دولتالہ(راجہ ارشد محمود) سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد مختصر دورے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گئے ،پاکستان میں اپنے مختصر قیام کے دوران وہ سلیمان فاؤنڈیشن کے سالانہ پروگرام برائے اجتماعی شادیاں کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے ،سماجی تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ دیگر فلاحی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے ،واضح رہے کہ مورخہ22اکتوبر کو دولتالہ میں سلیمان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام30مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں منعقد ہو رہی ہیں جس میں ممبران اسمبلی ،عوامی نمائندگان ،عمائدین علاقہ سمیت لوگوں کی ایک کثیر تعداد مدعو ہے ،سلیمان فاؤنڈیشن کا یہ پروگرام ایک بڑا فلاحی منصوبہ ہے جس کی تیاریاں 6ماہ قبل ہی شروع کر دی گئیں تھی اب حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،پاکستان پہنچنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سلیمان فاؤنڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے سلیمان فاؤنڈیشن اپنے چھوٹے بڑے فلاحی منصوبہ جات کا تسلسل کامیابی کیساتھ برقرار رکھے ہوئے ہے ،اجتماعی شادیوں کے پروگرام کی تیاریاں بہترین انداز میں مکمل ہو چکی ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ خلق خدا کی خدمت کو اپنا نصب العین بنا رکھا ہے اور ہر شعبہ زندگی میں فلاحی خدمات سر انجام دینے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں

Share.

Comments are closed.

error: