جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے انٹرنل انتخابات کے پراسس کا آغازہوگیا

0

راولپنڈی (ڈاکٹر سید صابر علی ، بیوروچیف پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے انٹرنل انتخابات کے پراسس کا آغازہوگیا امیرضلع شمس الرحمن سواتی نے مشاورت کے بعد ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد جوادکو الیکشن کمشنرمقررکردیا ۔ترجمان جماعت اسلامی انعام الحق اعوان کے مطابق ضلع کے صوبائی حلقہ جات میں زونل امراء کے انتخابات کیلئے تمام ارکان کو بیلٹ جار ی کئے جارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں یونین کونسل کے امراء کاانتخاب ہوگا ترجمان کے مطابق مذکورہ صوبائی حلقہ جات او ریونین کونسل میں ارکان دوسال کیلئے اپنے امیرکاانتخاب کرتے ہیں ۔ یکم نومبر2017ء سے نئے سیشن کیلئے نومنتخب امراء اپنی ذمہ داریا ں سنبھالیں گے ۔واضح رہے کہ ہرطرح کے حالات کے باوجود جماعت اسلامی اپنے طے شدہ ٹائم فریم کے مطابق تنظیم میں مرکزی امیر سے یونین کونسل سطح تک انٹرنل انتخابات منعقد کرکے جمہوری پراسس کو مضبوط کرتی ہے جبکہ پاکستان کی دیگرسیاسی ومذہبی جماعتوں میں بادشاہت اورمن پسند افراد کی تقرریاں ہوتی ہیں ۔

Share.

Comments are closed.

error: