آمدہ الیکشن 2018 کے حوالے سے باقاعدہ رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے.چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

0

بیول: (نمائندہ نبیل خالد ) تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے چیف آرگنائزر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی تھری چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ آمدہ الیکشن 2018 کے حوالے سے باقاعدہ رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے اور شرقی گوجرخان کی مختلف یونین کونسلوں کے دورے شروع کردیئے ہیں لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ وہ موجودہ لیگی قیادت کی ناقص کارکردگی سے مایوس ہیں اور ان کی نظریں تحریک انصاف پر لگی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوٹھوار میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن 2018 میں تحصیل گوجرخان سے تحریک انصاف کی جیت یقینی ہے رابطہ مہم کے آغاز سے ہی بہت اچھا رسپانس ملا ہے اور اس بار مخالفین کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑئے گا۔

 

Share.

Comments are closed.

error: