ملکی دولت لوٹنے والے ملزمان سربراہان مملکت کا وی آئی پی پروٹوکول استعمال کررہے ہیں،انعام الحق اعوان

0

راولپنڈی (ڈاکٹر سید صابر علی ، بیوروچیف پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والے ملزمان سربراہان مملکت کا وی آئی پی پروٹوکول استعمال کررہے ہیں،شریف خاندان کی موومنٹ پر راولپنڈی واسلام آباد میں روٹ لگائے جارہے ہیں پاکستان کو’’ بنانا اسٹیٹ ‘‘بننے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ سپریم کورٹ قانون کی دھجیاں بکھیرنے والوں کے خلاف موثر کاروائی کرے ہم چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ و ہ شریف خاندان کی آمد کے موقع پر وزراء او رسیاسی جماعت کے کارکنان کی جانب سے اسلام آباد ائیرپورٹ کے راول لاؤنج کومفلو ج کرنے اور ملزم کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے ملزمان کے خلا ف قانونی کاروائی کے احکامات جاری کریں ۔ اپنے بیان میں رہنما جماعت اسلامی نے کہاکہ احتساب عدالتوں میں پیش ہوکراحسان جتانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پاکستانی عوام کوبنیادی ضروریات سے محروم کرکے مسائل میں دھکیلنے والے شریف خاندان کے ممبران اگرعدالت میں پیش نہ ہوتے توان کے محلات اور جائیدادیں ضبط اور نیلام ہوتیں اورپھرانھیں اشتہاری قراردے کرانٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے لاکر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاتا ۔عوام اب مزید ان چوروں او رملک لوٹنے والوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور بیداررہتے ہوئے چورٹولے پر نظررکھے کیونکہ ایک کشتی ڈوبنے کے بعد کرپٹ اشرافیہ اور ظالم سرمایہ دارنئے رنگ برنگے جھنڈے تھام کر نئی کشتیوں میں سوارہورہے ہیں لیکن اس کرپٹ ٹولے اورگندے انڈوں کوکسی نئی ٹوکری میں جمع کرنے سے تبدیلی نہیں آسکتی ۔پاکستان میں حقیقی انقلاب اورخوشحالی کیلئے قوم جماعت اسلامی کی شفاف او رکرپشن سے پاک قیادت کا ساتھ دے ۔

Share.

Comments are closed.

error: