عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے’میاں مقصوداحمد

0

راولپنڈی (ڈاکٹر سید صابر علی ، بیوروچیف پوٹھوار لنک ڈاٹ کام ) امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصوداحمد نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت حلف کو آئین سے خارج کرکے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے جس پر کوئی مصلحت برداشت نہیں کی جاسکتی۔ختم نبوتﷺ کے حلف کو آئین سے نکالنے کی منظم سازش کرنے والوں کو بے نقاب کرکے قانون کے مطابق سزادی جائے ۔ قادیانی لابی کے حمایتی عناصرکا اصل ٹارگٹ قادیانیوں کو تحفظ دینا اور انھیں قانون میں مسلمان ثابت کرنا ہے لیکن جب تک پاکستان میں ایک بھی مسلمان زندہ ہے ایسی کسی بھی گستاخی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالا ت کااظہارانھو ں نے واہ کینٹ اورراولپنڈی کے دورے کے دوران ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر امیرضلع شمس الرحمن سواتی ،تحریک محنت پاکستان کے صدر سیدخالد حسین بخاری ودیگرذمہ داران بھی مو جود تھے ۔دورے کے دورے امیرصوبہ نے نائب امیرزون خالدمرزا کے بھائی کے قتل پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان سے اظہارتعزیت کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفر ت کی ۔

Share.

Comments are closed.

error: