یونین کونسل مواڑہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین میجر(ر) عبدالرؤف راجہ منعقد ہوا

0

کہوٹہ (راجہ پرویزاقبال)یونین کونسل مواڑہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین میجر(ر) عبدالرؤف راجہ منعقد ہواجس میں ترقیاقی کامو ں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اجلاس میں وائس چیئرمین خان شیراز خان ،کونسلرراجہ ریاض ،کونسلر راجہ الطاف حسین ،کونسلر راجہ بہار عرف بہارو،کونسلر اقبال خان کے علاوہ دیگر کونسلز نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر چیئرمین میجر(ر) عبدالرؤف راجہ نے اجلاس کو بتایا کہ سہوڑہ پرائمری سکول کی منظوری،ساعی تا سہوڑہ 3 کلومیٹر کی منظوری ،گڑیٹ واٹر سپلائی سکیم کی منظوری ہوچکی ہے جبکہ دڑ اور برہاڑی کے گاؤں بھی اس واٹر سپلائی سے مستفید ہونگے ،اور مواڑہ تاگریٹ ،بریاڑی ،گورہ گورہ ،پیمانہ کی6 کلو میٹر سڑک بھی شامل ہے انکا سروے مکمل ہوچکا ہے اور بہت جلد ان پر کا م شروع ہوجائے گا ۔ہم خدمت کے جذبے سے میدان میں آئے ہیں ہمارا مشن اپنی عوام کو ریلف دیناہے میں اپنی عوام کو مایوس نہیں کر نگا انشاء اللہ جو وعدے کئے تھے اب انکو پایہ تکمیل تک پہچانے کا وقت آچکا ہے ۔مواڑہ یونین کونسل کو ایک مثالی یوسی بنانا میرا عزم ہے۔

Share.

Comments are closed.

error: