ہم دور بیٹھ کر صرف نعرے لگانے والوں میں سے نہیں ہیں’چوہدری عصمت ناہید

0

بیول: (نمائندہ بیول) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری عصمت ناہید نے کہا ہم دور بیٹھ کر صرف نعرے لگانے والوں میں سے نہیں ہیں علاقہ کی بہتری اور عوام کی خدمت کے لیے سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ہم عملی نمونے بھی پیش کریں گے کیونکہ ہم صرف فیس بک کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور ذاتی تشہیر کی بجائے عوامی مفادات کو مقدم سمجھتے ہیں اور انشااللہ بیول میں رہ کر عوام کی خوشی و غمی میں شریک ہوکر ان کے دل جیتنے کی کوشش کریں گے بجائے فیس بک پر پوائنٹ سکورنگ کرنے کے جس سے عوام کو کچھ فائدہ نہیں ہوگا صرف اپنی ہی پبلسٹی ہوگئ اور اللہ کا کرم ہے ہماری علاقہ میں پہچان ہے اور ہمیں مفت کی پبلسٹی کوئی ضرورت نہیں ہے ہم صرف اور صرف بیول کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔

Share.

Comments are closed.

error: