وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا یوسی نارہ موضع بھگون کا دورہ

0

کہوٹہ (راجہ پرویزاقبال ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کا یوسی نارہ موضع بھگون کا دورہ اس موقع پر انہوں نے یوسی نارہ موضع بھگون میں تعمیر ہو نے والے پل کے افتتاح کے بعد ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اہلیان یوسی نارہ کو سوئی گیس کی فراہمی اور سکولوں کی اپ گریڈیشن بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نارہ میں جلد از جلد گر لز کالج اور بی ایچ یو کے قیام کاا علان کیا،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے گزشتہ روز یوسی نارہ موضع بھگون کا دورہ کیا اس موقع پر عثمان عباسی نے موضع بھگون میں تعمیر ہو نے والے پل کا افتتاح کے ساتھ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب بھی کیا جلسہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹر ی شوکت اقبال جنجوعہ ،چےئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی ،چےئرمین یوسی دوبیرن راجہ ندیم ،چےئرمین یوسی بیور راجہ فیاض ،چےئرمین یوسی بھلاکھر صفدر کیانی ،چےئرمین یوسی مواڑہ میجر (ر) عبدالروف ،چےئرمین یوسی دوبیرن خورد ظفر بگہاروی ،چےئرمین یوسی لہڑی راجہ امتیاز ،چےئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت علی، پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ بشیر ،عبدالمجید مغل کے علاوہ کثیر تعداد میں مسلم لیگی ورکروں اور کارکنوں نے شرکت کی اس مو قع پر چےئر مین یوسی نارہ چوہدری ماسٹر محمد یونس نے اہلیان یوسی نارہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اس پسماندہ یونین کونسل نارہ کے اہم مسائل گرلز کالج ،بی ایچ یو کے قیام کے ساتھ ساتھ بجلی اور نارہ شہر کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ٹوٹی پھوٹی روڈوں کے متعلق آگاہ کیا ا ور وزیراعظم سکیم میں سے نارہ تاجنڈی براستہ بھگون 8 کلومیٹراور موضع بھروٹھی کے لیے دو کلو میٹر روڈ کی منظوری دینے پر شکریہ ادا کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر عٖظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے یوسی نارہ کو سوئی گیس کی فراہمی اور سکولوں کی اپ گریڈیشن بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نارہ میں جلد از جلد گر لز کالج اور بی ایچ یو کے قیام کاا علان کیا ۔

Share.

Comments are closed.

error: