گذشتہ سات دہائیوں پر مشتمل فیشن کے ملبوسات کی ایک خصوصی نمائش پیرس میں منعقد کی گئی

0

بلال محمد خان(پوٹھوہار لنک پیرس)پاکستان کی مشہور فیشن ڈیزائنر محترمہ نیلوفر شاہد کے تیار کردہ سات دہائیوں پر مشتمل فیشن کے ملبوسات کی ایک خصوصی نمائش سفارت خانہ پاکستان پیرس میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا انعقاد سفارت خانہ پاکستان نے کیا تھا۔ یہ تقریب پاکستان کی آزادی کے ستر سال مکمل ہونے پر کی جانی والی تقریبا ت کا حصہ ہے۔ یہ فیشن شو سفارت خانہ پاکستان میں منعقد کیا گیا جس میں فرانسیسی فیشن انڈسٹری کے سینئر نمائندگان،بڑے کاروباری مراکز،فیشن سکولز اور اداروں، مقامی اداکاروں، ٹی وی اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں، فرانسیسی اور پاکستانی صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سفیر پاکستان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان تیزی سے آگے بڑھنے کی راہیں تلاش کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فیشن ڈیزائنرز نے اپنے تجربے اور تخلیقی کام کی وجہ سے پوری دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے۔ سفیر پاکستان نے اس امید کا اظہار بھی ظاہر کیا کہ یہ تقریب سے پاکستانی فیشن ڈیزائنرز اور ان کے کام کو فرانسیسی فیشن انڈسٹری میں متعارف کروانے اور اس شعبے میں رابطوں کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگا۔
اس شو کے پلے حصے میں پاکستان کی سات دہائیوں پر مشتمل ماضی کے فیشن کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔شو کا دوسرے حصے میں نیلو فر شاہد کی طرف سے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈچ پینٹر ریمبرنڈ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ان کے فنی سفر اور تخلیقی ملبوسات مہمانوں کی طرف سے خوب داد وصول کی ۔یہ فیشن شو سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے پاکستان کے مثبت امیج کو واضح کرنے کیلئے شروع کی گئی عوامی سفارت کاری کا حصہ تھا۔محترمہ نیلوفر شاہد پاکستان کی ایک نامور فیشن ڈیزائنر ہیں۔ انہو ں نے کئی بین الاقوامی ایوارڈز بھی حاصل کیئے ہوئے ہیں جس میں گارڈ دی شولیئر قابل دکر ایواڈ ہے۔ جو کہ انہیں حکومت فرانس کی جانب سے آرٹ و کلچر کے فروغ میں حصہ لینے کے اعتراف میں دیا گیا۔

Share.

Comments are closed.

error: