یونین کونسل گڑھی سکندر کے عوام باشعور ہیں، اور وہ انشااللہ اجمل خان تنولی کا ساتھ دینگے-محمد جمال خان یوسفزئی

0

OLYMPUS DIGITAL CAMERAٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے راہنما مزدور لیڈر محمد جمال خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ یونین کونسل گڑھی سکندر کے عوام باشعور ہیں، اور وہ انشااللہ اجمل خان تنولی کا ساتھ دینگے،کیونکہ اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی اجمل خان تنولی نے غریب عوام کا درد محسوس کرتے ہوئے 22لاکھ کا رمضان پیکیج دیا،جبکہ حکومت مسلم لیگ(ن) کی تھی اور انھیں غریب عوام کو کچھ دینے کی توفیق نہ ہو سکی،اجمل خان نہ صرف غریب پرور بلکہ عوام کے دکھ درد کا ساتھی ہے، عوام بھی ایسے امیدوار کو کامیاب کرینگے جو نہ صرف انکے دکھ درد کا ساتھی ہو بلکہ عوام کے مسائل حل کرے ،پانچ دسمبر فتح اجمل خان پینل کا مقدر ہوگی، اور مستقبل قریب میں بھی ایسے کئی پیکیجیز عوام کو دئیے جائیں گے،عوام کی فلاح و بہبود کا بیڑا اٹھایا ہے ، ہپر مشکل وقت میں عوا م کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،حلقہ عوام باخوبی آگاہ ہیں کہ کون انکے دکھ درد میں انکے ساتھ ہوتا ہے اور کون ابن الوقت سیاستدان ہے،

Share.

Comments are closed.

error: