یونین کونسل بیول میں فتح پاکستان تحریک انصاف کا مقدر بن چکی

0

indexhjgبیول(چوہدری مظہرحسین پوٹھوارلنک ڈاٹ کوم)پاکستان تحریک انصاف عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے یونین کونسل بیول میں فتح پاکستان تحریک انصاف کا مقدر بن چکی جسے بدلنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے عوام کی امیدوں کا مرکز تحریک انصاف ہے عوام باشعور ہوچکی ہے کھوٹے اور کھرے کا فرق جانتی ہے جسے اب بیوقوف بنانا آسان نہیں ہوگا ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل بیول کے صدر اللہ دتہ ،راجہ عبدالرحمن اور محمد تحسین نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا پاکستان تحریک انصاف کا ہے آزمائے ہوئے لوگوں کو آزما کرعوام اب مزید کسی آزمائش کے متحمل نہیں ہوسکتے عوام بہتری اور تبدیلی چاہتی ہے عوام نے اور اہلیان بیول نے بہتری کے لیے تبدیلی کا سفر تحریک انصاف کے سنگ طے کرنے کا تہیہ کرلیاہے ہم نے نچلی سطح سے ہی تبدیلی اور بہتری کے آغاز کا تہیہ کرلیاہے جس کے لیے بھرپور اور مکمل عوامی حمایت کی ضرورت ہے پانچ دسمبر کا سورج بیول سے تحریک انصاف کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا یونین کونسل بیول سے عوامی حمایت کی بدولت پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چیئرمین چوہدری نثار الحق ، وائس کے امیدوار حافظ مختار و دیگر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ۔

Share.

Comments are closed.

error: