ہم اپنی کارگردگی کی بناء پر الیکشن لڑ رہے ہیں-اجی چوہدری یسین ، چوہدری افتخار

0

chak bahdarدولتالہ (یاسر مغل پوٹھوار لنک ڈاٹ کام ) اہلیان چک بہادر نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا ، ہم اپنی کارگردگی کی بناء پر الیکشن لڑ رہے ہیں ہماری جیت یقینی ہے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اوچھے ہتکھنڈے کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ، حاجی چوہدری یسین ، چوہدری افتخار ، گزشہ روز اہلیان چک بہادر میں حاجی چوہدری یسین اُمیدوار برائے چےئرمین اور چوہدری افتخار امیدوار برائے وائس چےئرمین یونین کونسل دولتالہ ٹونے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ اہلیان چک بہادر کی تمام برادریوں نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ہماری جیت یقینی ہے ہم اپنی کارگردگی کی بناء پر ووٹ کے حق دار ہیں چک بہادر میں چار کروڑ روپے کی گرانٹ سے بجلی وگیس کی منظوری ہماراکارنامہ ہے اگرہم منتخب ہونے کے بعد عوام کی خدمت نہ کر سکے تو سیاست کو خیر آباد کہہ دیں گے اور آئیندہ کسی سے ووٹ کی ڈیمانڈ نہیں کریں گے
ہم کو ایک موقع دیجئے جیت کر عوام محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور کسی بھی برادری کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے رات ہو یا دن عوام کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں مخالفین ہماری مقبولیت دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئے ہیں ہمارے کسی بھی ورکر کیساتھ کوئی زیادتی ہوئی تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے ،اس میٹنگ میں گاؤں ہذا کی تمام برادریوں کے نمائندگان موجود تھے جنہوں نے حاجی یسین اور چوہدری افتخار کی حمایت کے اعلان کیساتھ ساتھ ان کی بھر پور حوصلہ افزائی بھی کی ۔

Share.

Comments are closed.

error: