ہمارے آباؤ اجداد نے علاقہ کی خدمت کی ہم انھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میدان سیاست میں نکلے ہیں-سردار سید عمران علی شاہ

0

OLYMPUS DIGITAL CAMERAٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)آزاد امیدوار برائے وارڈ نمبر7سردار سید عمران علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے علاقہ کی خدمت کی ہم انھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میدان سیاست میں نکلے ہیں میرے مقابلے میں جو دو بزرگ الیکشن لڑ رہے ہیں وہ دو لمبی باریاں لگا چکے ہیں مگر انھوں نے اہل وارڈ کے لئے کچھ نہ کیا، ہم خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ، سیاست کو نہ کبھی زریعہ معاش بنایا اور نہ ہی زریعہ پہچان بلکہ خالصتاً عبادت سمجھ کر خدمت کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے محلہ موچیاں وارڈ نمبر سات میں ظہیر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ انتخابی میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے چاچا زرین، حاجی جاوید، سید احمد حسن شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں راجہ گلفام، سید مبشر حسین نقوی، گل سنور،سردار محمد علی شاہ، سید ہاشم شاہ، سید عاصم شاہ، سید بلال حسن،اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی سردار سید عمران علی شاہ جب تقریب میں پہنچے تو انکا فقیدالمثال استقبال کیا گیا،سردار عمران علی شاہ نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد کی وارڈ کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہ ہیں آیندہ بھی شاہ ولی ہاؤس امن کا گہوارہ اور تعمیروترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،آج کا جم غفیر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ آپ لوگ انتخابات سے قبل ہی یہ نشست جیت چکے ہیں۔

Share.

Comments are closed.

error: