گوجر خان کی بیٹی تہمینہ اشفاق کا اعزاز، صدر مملکت سے ایم ایس میڈیا اینڈ کمیونیکیشن میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

0

IMG_0596گوجر خان (راجہ ارشد محمود    پوٹھوار لنک ڈاٹ کام) گوجر خان کی بیٹی تہمینہ اشفاق کا اعزاز، صدر مملکت سے ایم ایس میڈیا اینڈ کمیونیکیشن میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا تہمینہ اشفاق معروف قانون دان اشفاق قاضی مرحوم کی صاحبزادی ہیں تفصیلات کے مطابق گوجر خان دھرتی کی بیٹی تہمینہ اشفاق نے ماس میڈیا اینڈ کمیونیکیشن میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنے خاندان کے ساتھ ساتھ گوجر خان کا نام بھی روشن کیاہے تہمینہ اشفاق معروف قانون دان اشفاق قاضی مرحوم کی صاحبزادی ہیں انھیں گزشتہ روز رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے گولڈ میڈل سے نوازا تہمینہ اشفاق ان دنوں سکالر شپ پر ڈاکٹریٹ کر رہی ہیں یہ امر واضح ہو کہ تہمینہ اشفاق کا تعلق گوجر خان کے معروف علمی و ادبی خاندان کے ساتھ ہے ان کے والد اشفاق قاضی مرحوم ایک معتبر قانون دان تھے تہمینہ اشفاق کے بھائی ڈاکٹر مستنیر احمد قاضی ہزارہ یونیورسٹی میں شعبہ انگریزی کے سربراہ ہیں جب کہ دوسرے بھائی نعیم احمد قاضی پاک ترک انٹرنیشنل کالج میں شعبہ کیمرج کے سربراہ ہیں اسی طرح مرحوم کے بھانجے قاضی مسعود احمد جاوید ممتاز ماہر تعلیم اور شاعر تھے اوران کے برادراصغر وقار احمد قاضی ایم سی بوائز سیکنڈری سکول پرنسپل ہیں جب کہ قاضی مسعود جاوید کے برطانیہ میں مقیم صاحبزادے قاضی محمد شاہد مسعود بھی ایک قانون دان ہونے کے علاوہ ادبی و علمی حلقوں میں جانی پہچانی شخصیّت ہیں یوں تہمینہ اشفاق نے اپنے خاندان کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھا ہے

Share.

Comments are closed.

error: