گوجرخان میں مسلم لیگ ن راجہ جاوید اخلاص ،چوہدری محمد ریاض ،راجہ حمید ایڈووکیٹ کی قیادت میں ہر طرح سے متحد ہے

0

hjگوجرخان (راجہ ارشد محمود    پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے سرپرست اعلیٰ خواجہ جہانگیر اور امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر1خواجہ اعجاز نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ گوجرخان میں مسلم لیگ ن راجہ جاوید اخلاص ،چوہدری محمد ریاض ،راجہ حمید ایڈووکیٹ کی قیادت میں ہر طرح سے متحد ہے ،بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نظریاتی اور مشکل وقت میں ثابت قدم رہنے والے کارکنوں کو ٹکٹ دیکر قیادت نے صحیح فیصلے کئے ہیں جو مسلم لیگ ن کی مضبوطی کا باعث ہے گوجرخان شہر کی تمام وارڈز سے لیگی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور قیادت کے تمام فیصلوں کو تسلیم کیا جائے گا مسلم لیگی کارکنوں کو راجہ جاوید اخلاص ،چوہدری محمد ریاض اور راجہ حمید کی قیادت پر اعتماد اور بھروسہ ہے اور اپنی قیادت پر فخر ہے

Share.

Comments are closed.

error: