ڈھوک اعوان ڈیرہ خالصہ کے عمائدین نے متفقہ طور پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ فیصل منور کی حمایت کااعلان کر دیا ۔

0

download53کلر سیداں ( عاطف ادریسی  پوٹھوار لنک ڈاٹ کام) ڈھوک اعوان ڈیرہ خالصہ کے عمائدین نے متفقہ طور پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے چئیر مین یوسی گف راجہ فیصل منور کی حمایت کااعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد ڈھوک اعوان میں حاجی عبدالرحمن اعوان کی رہائش گاہ پر کیا گیا جس میں حاجی محمد رمضان اعوان ، حاجی عبدالرحمن اعوان ، حاجی غلام مصطفی اعوان ، عامر آزاد اعوان ، غلام مرتضی اعوان ، تنویرا لرحمن اعوان ،نوید الرحمن اعوان ، وحید الرحمن اعوان ، انجینئر عثمان اعوان ، ڈاکٹر عبدالرشید اعوان نے شرکت کی اور تمام اعوان برادری نے راجہ فیصل منور پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور بھرپور طریقے سے راجہ فیصل منور کی الیکشن کمپین چلانے کا اظہار بھی کیا ۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فیصل منور نے کہا کہ ڈھوک اعوان سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر رہا ہوں میں اہلیان ڈھوک اعوان کا مشکور ہوں جنہوں نے میری مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے راجہ فیصل منور نے کہا کہ انشاللہ منتخب ہو کر علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دونگا اور علاقہ میں تعمیرو ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا اس موقع پر حاجی رمضان اعوان ، ساجد علی مرزا اور عبدالغفار بھٹی نے بھی خطاب کیا ۔

Share.

Comments are closed.

error: