پاکستان مسلم لیگ کا چوآخالصہ میں مرکزی دفتر کا افتتاح اور کارنر میٹنگ

0

FB_IMG_1447588341035ٹکال(خالدبزمی۔پوٹھوارلنک ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ کا چوآخالصہ میں مرکزی دفتر کا افتتاح اور کارنر میٹنگ
بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ یونین کونسل چوآ خالصہ نے اپنے صدر چوہدری عبدالرزاق کی قیادت میں چوآخالصہ میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا اور ایک بڑی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں امیدوار برائے چیئرمین مالک داد بھٹی ، امیدوار برائے وائس چیئرمین انسپکٹر لال حسین ، محمد ظریف راجہ ، داؤد اکبر راجہ، عامر بھٹی ایڈووکیٹ، جنرل کونسلر کے امیدواران سید سبط الحسن نقوی، راجہ محمد عباس، چوہدری کامران احسان، سکندر سعید، چوہدری محمد جمیل، چوہدری محمد صدیق، چیف مہربان حسین کے علاوہ یونین کونسل چوآ خالصہ سے کثیر تعداد میں مسلم لیگی ورکرز نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض چو�آخالصہ کے معروف قانون دان عامر بھٹی ایڈووکیٹ نے ادا کیے ۔ تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول کے بعد مقررین نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم یونین کونسل چوآ خالصہ سے مسلم لیگی پینل کوکامیاب کر کے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

11224214_10153338236543845_3769119957570331859_n 12241251_10153338236888845_299416796180566700_n 12241752_10153338236433845_3311670761847110109_n 20151115_141036 20151115_141053 20151115_141056 FB_IMG_1447586933705 FB_IMG_1447588295255 FB_IMG_1447588680816

Share.

Comments are closed.

error: