ٹیکسلا کوایک بہترین ٹیم دی ،انشااللہ ہمارے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے-حاجی شیخ صوفیان مسعود

0

OLYMPUS DIGITAL CAMERAٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی ناظم ٹیکسلا حاجی شیخ صوفیان مسعود نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مجھ پر جو ذمہ داری ڈالی میں نے وہ دیانتداری سے پوری کرنے کی کوشش کی اور ٹیکسلا کوایک بہترین ٹیم دی ،انشااللہ ہمارے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے وارڈ نمبر5پرویز اختر ٹھکیدار نے کہا کہ میں آپ میں سے ہوں ہمارے مخالفین جو حرکتیں کر رہے ہیں ان سے سبھی واقف ہیں مگر جیت ہمارا مقدر ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے وارڈ نمبر5سے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار پرویز اختر اعوان کی جانب سے محلہ اکبر آباد، راجہ کالونی اور محلہ واڑیاں سمیت دیگر انتخابی میٹنگز کے دوران کیا ،تقریب سے پیر نصرت، سید ریا ض شاہ، عزیز شاہ،ملک یاسر و دیگر نے بھی خطاب کیا ،جبکہ مختلف براردریوں سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں ملک رفیق، ملک بشیر، ملک مظفر، ملک شفیق، ملک عبدالخالق، حاجی صفدر خان، پیر تصرت، پیر نذیر، گوہر رحمان خان، صادق خان، ماما اسلم خان، کوثر شاہ، شبیر شاہ، ریاض شاہ، یاسر حسین، ناظم حسین شاہ، حاجی تاج، حاجی سلطان، میر افضل، ملک جاوید، حاجی بشیر، بابا محمد دین ،شیخ ارشد، بابو یونس، بابا فیاض، نذر حسین، مولا داد، کامران شاہ، عزیز شاہ، آصف انجم، ملک امیر، قاری عبدالعزیز، نور الہی، یوسف ملک، حاجی سجاد، ملک عثمان، ملک یاسر، ملک رضوان نے برادریوں سمیت پرویز اختر امیدوار برائے وارڈ نمبر5کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

Share.

Comments are closed.

error: