ٹریفک کی روانی میں خلل اور رکاوٹ کا سبب بننے پر سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں چالان ٹکٹ جاری کیئے

0

9755_949435278404166_4572859371998117734_nراولپنڈی( راجہ ارشد محمود    پوٹھوار لنک ڈاٹ کام )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ریجنل پولیس آفیسر وصال فخر سلطان راجہ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی خلاف کی ورزیوں ،شاہراؤں پر ٹریفک قوانین کی عمل داری کو یقینی بنانے، حادثات کی روک تھام ،دورانِ ڈرائیونگ محفوظ سفر اور پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز کی شہریوں کے سا تھ بد تمیزی کی شکا یا ت پر کل 50 ہزار08سو16 گا ڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ڈرائیوروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے اس مد میں ایک کروڑ اکیاسی لاکھ باون ہزار نو سو روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ کاغذات نہ ہونے اور سنگین خلاف ورزیوں پر متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضلع راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں بند بھی کیں انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کے شیشوں پر کالے پیپرز لگانے پر1186، کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے پر 1038، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر1555، بغیر رجسٹریشن اپلائیڈ فار گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر1276 اور دیگر ٹریفک وائلیشنز بغیر نمبر پلیٹ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ، تیزرفتاری، خطرناک ڈرائیونگ،روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی، زائد کرایہ وصولی ، بدتمیزی،غلط پارکنگ، اشاروں کی خلاف ورزی، لین اور لائن کی خلاف ورزی، بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ ،بغیر ہیلمٹ، ون وے کی خلاف ورزی اور ٹریفک کی روانی میں خلل اور رکاوٹ کا سبب بننے پر سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں چالان ٹکٹ جاری کیئے چیف ٹریفک آفیسر شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ گزشتہ ماہ سپیشل مہمات بھی چلائی گئی انہوں نے بتایا کہ ریجنل پولیس آفیسر وصال فخر سلطان راجہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے شہریوں میں ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی ، روڈ مارکنگ ، سائن بورڈز اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں کے بارے میں معلومات اور آگاہی فراہم کرنے کے لیئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ایجوکیشن ونگ اپنی خدمات کو جاری وساری رکھے ہوئے ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لوگوں میں پمفلٹس، پبلک ایڈریس سسٹم اور ملٹی میڈیا کے ذریعے ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اور دورانِ ڈرائیونگ دوسروں کے حقوق کا خا ص خیال رکھنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہا ہے انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالہ،رہنمائی ،مدد اور تجاویز کیلئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی فری ہیلپ لائنز1915اور051.9272616 اور مری کی ہیلپ لائن 051.9269200 پر خصوصی سکواڈ موجود ہے شہری رابطہ کر سکتے ہیں

Share.

Comments are closed.

error: