میاں نواز شریف نے پاکستان انڈیا کوایک جیسا ملک بول کر ان شہداء کے خون سے غداری کی ہے-غلام سرور خان

0

pic ghulam sarwar khanٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی پوٹھوار لنک ڈاٹ کام)ممبر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما غلام سرور خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے پاکستان انڈیا کوایک جیسا ملک بول کر ان شہداء کے خون سے غداری کی ہے جنھوں نے قیام پاکستان کے وقت اپنی جانوں اور عزتوں کی قربانیاں دیں ،حکمران بھارت نواز ہیں ،ان کے قول و فعل میں واضح تضاد موجود ہے حکمران بھارت کا دم بھرتے ہیں،آمدہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں ،جہاں جہاں انتخابات ہو رہے ہیں پنجاب حکومت کی بیوروکریسی مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی وساطت سے ترقیاتی کام کرا رہی ہے، مگر اسکے باوجو دحلقہ این اے 53کے باشعور عوام اس استحصالی ٹولے کو عبرتناک شکست سے دوچار کر ینگے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا سٹی کے وارڈ نمبر22میں تحریک انصاف کے امیدوار ملک ربنواز کے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،اس موقع پرممبر پنجاب اسمبلی محمد صدیق خان،صوبیدار شوکت، ٹیکسلا سٹی کے آرگنائزر تحریک انصاف حاجی زاہد رفیق، ملک سعید صدیقی، امیدواران برائے بلدیہ ٹیکسلا سید مہتاب حسین شاہ، سید گلزار شاہ، خورشید اختر،حاجی ریاض حسین اعوان،سعود القیصر،سید سرفراز شاہ ،سید عطرت شاہ، ملک اسد امیر،ملک عمیس رشید، سردار زبیر خان، حاجی رحمت اللہ خان، ملک محمد پرویز، ملک ظہیر نواز، ملک مشتاق احمد، افسر خان، ملک اسحاق،،اشرف خان، راجہ مشتاق،شیخ آفتاب،ملک افتخار،ملک کامران،ملک اویس، ملک وحید، ملک فضل،ملک طاہر،سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،غلام سرور خان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں انتظامیہ نے غلط حلقہ بندیاں کیں،پھر غیر قانونی ووٹ شفٹ کئے ،پھر ترقیاتی کام شروع کرا دئیے گئے اب پولنگ سکیم میں بھی مکمل ڈنڈی مارنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں مگر ان تمام تر اقدامات کے باوجود تحریک انصاف نہ صرف حلقہ این اے 53بلکہ ضلع راولپنڈی میں کلین سویپ کریگی،ہم نے خدمت کے جذبے سے سرشار دیانتدار امیدوار دئیے ہیں جنکا ماضی حال سب کے سامنے ہے۔مسلم لیگ ن کو ٹیکسلا میونسپل کمیٹی سمیت تحصیل ٹیکسلا کی تمام یونین کونسلوں میں شکست سے دوچار کرینگے،پی ٹی آئی ملک میں تبدیلی کا پیش خٰمہ ثابت ہوگی آئندہ آے والا دور پی ٹی آئی کا ہے ،عوام کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑانے کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں،

Share.

Comments are closed.

error: