غلام نقی جنرل کونسلر سہوٹ بگیال کی یو سی کنوہا چیئرمین پرویزقادری پینل میں شمولیت کا اعلان۔

0

Ghulam Naqi  with Qadriٹکال(خالدبزمی۔پوٹھوارلنک ڈاٹ کوم) غلام نقی جنرل کونسلر سہوٹ بگیال کی یو سی کنوہا چیئرمین پرویزقادری پینل میں شمولیت کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق موضع سہوٹ بگیال یو سی کنوہا سے آزاد امیدوار برائے جنرل کونسلرغلام نقی نے چیئرمین پرویزاخترقادری پینل میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے یہ اعلان وادی ہوٹل چوآخالصہ میں قادری پینل کے وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ قادری پینل کے وفد میں راجہ پرویز قادری، محمد اظہر پاکستانی اور شہزاد مالک مغل شامل تھے۔غلام نقی نے کہا کہ میں ،میری برادری اور میرا گروپ غیر مشروط طور پرقادری گروپ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں اور کسی قسم کی کوئی منافقت کی بات نہیں کرتے ۔اور میں خلوص دل کے ساتھ اس پینل کا حصہ بن رہا ہوں۔ امیدوار برائے چیئرمین پرویز اختر قادری نے کہا کہ میں اپنے سات رکنی مشاورتی بورڈ کی توثیق کے بعد جناب غلام نقی کواپنے پینل میں خوش آمدید کہتا ہوں اور اب غلام نقی موضع سہوٹ بگیال میں ہمارے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

Share.

Comments are closed.

error: