صحافیوں کی کوششوں سے سرکاری ہسپتال میں گیس کی منظوری ممکن ہوئی-ڈاکٹر امان اللہ

0

Immaginehjhuiدو لتالہ( یاسر مغل پوٹھوار لنک ڈاٹ کام ) صحافیوں کی کوششوں سے سرکاری ہسپتال میں گیس کی منظوری ممکن ہوئی ،ہیلتھ سنٹر دولتالہ کا عملہ بہترین کارگردگی انجام دے رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزانچارچ دولتالہ ہیلتھ یونٹ ڈاکٹر امان اللہ نے پوٹھوار لنک ڈاٹ کام سے بات چیت میں کیا انھوں نے کہا کہ ہسپتال ہذا کی سٹاف کالونی میں میں گیس کی عدم دسیتابی ایک سنگین مسئلہ تھا صحافیوں نے ان مسائل کو ہائی لائٹ کر کے ہماری آواز حکام تک پہنچائی او راب گیس کی منظوری ہو چکی ہے جس کے لئے دفتری طریقہ کار کا آغاز ہو چکا ہے انھوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کا ہر ملازم اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے ہسپتال میں ادویات کافی حد تک دستیاب ہو چکی ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اہل علاقہ سے غریب مستحق مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کریں

Share.

Comments are closed.

error: