جن امیدواروں کے پاس لائسنسی اسلحہ ہے وہ فی الفور تھانہ میں جمع کروائیں-

0

270761_97706702سوہاوہ(احسن وحیدپوٹھوار لنک ڈاٹ کام  ) ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزیوں پر ڈومیلی پولیس نے دفعہ 144کی خلاف وزری پر سابق ایم پی اے و ضلعی آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف چوہدری ثقلین ،محمد اشفاق امیدوار برائے چیئر مین یو نین کونسل ججیال ،راجہ تبسم امیدوار برائے وائس چیئر مین ،حاجی اسحاق امیدوار برائے جنرل کونسلر ،غلام فرید ، عابد حسین، حاجی نذیر اور 100سے زائد افراد کیخلاف تھانہ ڈومیلی میں زیر دفعہ 188 کے تحت  ایف آئی آر نمبر 166درج کر لی گئی جبکہ پولیس تھانہ سوہاوہ نے یونین کونسل پھلڑے سیداں کے چیئر مین ملک محمد عمران ،ڈاکٹر سید انور ،مرزا ساجد ،محمد الیاس اور امیدوار برائے جنرل کونسلر چوہدری غالب سمیت تین سو نامعلوم افراد کیخلاف 6پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن آرڈنینس 2015کے تحت ایف آئی آر نمبر 277درج کر لی ۔ تھانہ ڈومیلی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف اور پولیس تھانہ سوہاوہ نے مسلم لیگ ن ایم این اے چوہدری خادم کے حمایت یافتہ امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔جبکہ دوسری طرف ڈی ایس پی سوہاوہ سرکل ذوالفقار ورک اور ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کو اسلحہ جمع کروانے کی ہدایت کی جس پر بلدیاتی الیکشن میں تحصیل سوہاوہ سے امیدوار برائے چیئر مین وائس چیئر مین اور جنرل کونسلرز کے 30سے زائد امیدواروں نے جدید ترین اسلحہ پولیس تھانہ سوہاوہ میں جمع کروا دیا جدید ترین اسلحہ میں 222، 8ایم ایم , 7ایم ایم  ، 12بور سنگل بیرل ڈبل بیرل اور مختلف بور کے پسٹل شامل ہیں ڈی پی او جہلم نے ہدایت جاری کی تھیں کہ جن امیدواروں کے پاس لائسنسی اسلحہ ہے وہ فی الفور تھانہ میں جمع کروائیں جو امیدوار لائسنسی اسلحہ جمع نہیں کروائینگے ان کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

Share.

Comments are closed.

error: