تمام برادریوں نے ڈاکٹر راجہ محمدجہانگیر جنجوعہ کی قیادت میں راجہ فصیل منور کی حمائت کا اعلان کردیا

0

pic kallar syedanکلرسیداں( عبدالعزیز پاشا   پوٹھوارلنک ڈاٹ کام)یو سی گف کے علاقہ نندنہ راجگان، ڈھوک نواب، رؤف آباد کی تمام برادریوں نے ڈاکٹر راجہ محمدجہانگیر جنجوعہ کی قیادت میں متفقہ طور پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے چیر مین یو سی گف راجہ فصیل منور کی حمائت کا اعلان کردیا ، ان کے اعلان کے بعد راجہ فصیل منور کی پوزیشن یوسی گف میں مضبوظ ہو گئی مخالفین کا گیر تنگ ہو گیا اس سلسلے میں جنجوعہ ہاؤس رؤف آبادمیں ایک کارنر میٹنگ منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوے امیدوار راجہ فصیل منور نے کہا کہ یو سی گف کے عوام نے ترقیاتی کاموں کے تسلسل کے لیے چوہدری نثار علی خان کے نامزد امیدوار کو کامیاب بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، منتخب ہو کر چوہدری نثار علی خان اور ایم پی اے قمر اسلام راجہ کی کی سرپرستی میں یو سی گف کومثالی یوسی بنائیں گے ، جس طرح کلرسیداں کو ماڈل شہر بنا کر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے میگا پروجکٹس کے ذریعے چوہدری نثار علی خان نے کلرسیداں کے عوام سے اپنی وفا نھبائی اسی طرح اب بلدیاتی انتخابات میں نندنہ راجگان ، نواب آباد، رؤف آبادکے عوام ان کے ساتھ وفا کریں گے اور اپنی ووٹ کے ذریعے چوہدری نثار علی خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں لو گوں پر زور دیا کہ وہ تعمیر و ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے پانچ دسمبر کو شیر پر مہر لگائیں انہوں نے کہا ہے کہ میں عوام کا خادم ہوں اور خادم بناکر کام کرونگا اس موقع پر ڈاکٹر راجہ محمد جہانگیر جنجوعہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہاہے کہ ہمارا کو ئی مطالبہ نہیں ہم اپنی پوری برادری سمیت راجہ فصیل منور کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں بلدیاتی الیکشن میں راجہ فصیل کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی پوری برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ راجہ فصیل کے پینل کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار اد اکریں کارنر منیٹگ سے راجہ منور نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنجوعہ برادری کے انتہائی مشکور ہیں جب بھی الیکشن ہو ئے اس برادری نے ہمارے ساتھ تعاون کیا میرے پاس وہ الفاظ نہیں جن سے میں ان کا شکریہ ادا کروں اس موقع پر ڈاکٹر جہانگیر جنجوعہ کی قیادت میں سابق چیرمین راجہ محبوب حسین ، راجہ ممتاز حسین سابق کونسلر ، صوبیدار(ر) عبدالفغو رسابق کونسلر، سابق کو نسلر راجہ گلتا سب راجہ اکرام کو نسلر ، راجہ قصیر محمود ، راجہ مختار ، راجہ سعد اشتیاق ، راجہ خداداد، راجہ افضال ، راجہ تنویر ، راجہ تاثیر ، راجہ زوہیب ، راجہ وجاہت، راجہ محمد جان ، راجہ محمد اسلم راجہ محمد امجد، راجہ یاسین ، راجہ اخلاق ، حاجی داؤد، حاجی محمود ، حاجی ارشد محمود ، راجہ اسلام ، مطلوب حسین منظور حسین ، تبارک حسین، راجہ اجمل ، راجہ خالد ، راجہ شیراز ، راجہ نوید ممتاز ، راجہ عمر فاروق ، راجہ محمد ضمیر ، راجہ زاہد ، راجہ صارم، راجہ زاہد حسین ، راجہ حسنات ایڈووکیٹ ، راجہ طیب ، راجہ متین ، راجہ عزیز، راجہ ذوالفقار ، راجہ مظہر ، راجہ مسجاب ، راجہ طاہر ، راجہ محمود حسین، راجہ امتیاز ، راجہ ذوالفقار احمد ، راجہ ارشاد ، راجہ فرزند علی ، راجہ رمیض ، راجہ ظہیر جہا نگیر جنجوعہ، راجہ سہیل جہانگیر ، راجہ ظہور احمد،راجہ عثمان ، راجہ منیب ، راجہ دانیال فرخت ، راجہ فرحان فرخت ، راجہ فضیان و دیگر نے اپنی پوری برادری سمیت یو سی گف سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ فصیل منور سمیت ان کے پورے پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا جس سے یوسی گف میں راجہ فصیل منور کی پوزیشن کافی مضبوظ ہو چکی ہے

Share.

Comments are closed.

error: