بلدیاتی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی دونوں بڑی جماعتیں ووٹر سپورٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے میدان میں نکل پڑیں

0

downloadبیول (چوہدری مظہرحسین پوٹھوارلنک ڈاٹ کوم)بلدیاتی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی دونوں بڑی جماعتیں ووٹر سپورٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے میدان میں نکل پڑیں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری افتخار وارثی نے بھی ڈور ٹو ڈور مہم شروع کردی اور ووٹرز کی حمایت کے لیے کوششیں شروع کردیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء و چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف گوجرخان چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ بھی میدان میں پوری تیاری کے ساتھ موجود ہیں اب تک کی مجموعی صورتحال کے مطابق دونوں جماعتوں نے پاور شو کی ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کا پلہ بھاری رہاہے اور مسلم لیگ ن کے متعدد سپورٹرزبڑی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کے اعلان کرچکے ہیں جس کی بدولت پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل بیول کی سطح پر ناقابل شکست قوت بن کر ابھری ہے اور اتنی زیادہ عوامی حمایت قبل ازاں پی ٹی آئی کے حصہ میں نہ آئی تھی یونین کونسل بیول دونوں بڑی جماعتوں کے قائدین کی صلاحیتوں کا امتحان ثابت ہوگا کیونکہ دونوں جماعتوں کے قائدین کا آبائی گھر یہی یونین کونسل ہے جس کی وجہ سے تحصیل گوجرخان کے تمام راہنماؤں کی نظریں یونین کونسل بیول پر ہیں ۔

Share.

Comments are closed.

error: